محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28 اپریل سے 7 مئی تک بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے۔ محکمہ مو سمیات نے کراچی سے کشمیر تک 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے، 28 اپریل سے 7 مئی تک کراچی سے کشمیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ڑالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواوں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

Next Post

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

Wed Apr 26 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست […]