کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید کے دوران 2 لاکھ سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 2 لاکھ سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کے پہلے تین دنوں میں 42 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں۔ 29 ہزار 891 گاڑیاں مری کی طرف سے جبکہ 12 ہزار 200 گاڑیاں ایبٹ آباد کی طرف سے داخل ہوئیں۔ملکہ کوہسار مری کی بات کی جائے تو عید کے تین روز میں 18 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ 15 ہزار 500 سے زائد گاڑیاں مری کے راستے سے باہر نکلیں۔ بہترین سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ترجمان کے مطابق سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے وادی کاغان کا بھی رخ کیا۔ اس دوران تین دنوں میں 6 ہزار سے زائد گاڑیاں کاغان میں داخل ہوئیں۔دوسری طرف عید کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے ناران سے منسوب کیا گیا۔ ویڈیو میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث سیاحوں کو مدد کیلئے پکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو فیک ہے اور بھارت کی ہے۔