آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع

لاہور (پی پی آ ئی) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔احتساب عدالت لاہور کے جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، رہنما تحریک انصاف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر عثمان بزدار نے اپنے آفس کو صاف شفاف طریقے استعمال کیا ہے تو ٹھیک، اگر اس میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام ہوا تو رپورٹ میں ضرور نیب تفتیشی لکھے، تفتیشی صاحب آپ نے ان کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، بعدازاں عدالت نے عثمان بزادر کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

Next Post

ہمارے اداروں نے ملک کو بند گلی میں بند کردیا: خورشید شاہ

Wed Apr 26 , 2023
سکھر (پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن دھمکی دے کر مذاکرات نہیں کرائے جاسکتے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماسیدخورشید شاہ نے کہا ہے […]