راجن پور (پی پی آ ئی) کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 18 ویں روزبھی جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران قابل سکھانی گینگ کے سرگرم رکن اسحاق جھوبرہ سکھانی کا کٹانی کے علاقے میں خفیہ ٹھکانہ نذر آتش کر دیا گیا ہے، اسحاق جھوبرہ سکھانی قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ترجمان پنجاب پولیس کابتانا ہے کہ کچی لنڈ میں کاروائی کے دوران دولانی اور عمرانی گینگز کے 8 ڈاکوؤں کی گرفتاری سے ٹوٹل گرفتار ڈاکوؤں کے تعداد 28 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا یے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہزاروں ایکڑ اراضی اور نو گو ایریا سمجھا جانے والا ایریا کلیئر کروا لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس نے کچے کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کرکے ریاست و قانون کی رٹ بحال کر دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کریمینلز کے علاقہ سے مستقل انخلایا گرفتاری کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، پولیس کے جانبازروں کا مورال بلند اور عزم پختہ ہے۔
Next Post
منکی پاکس کے دوکیسز سامنے آنے کے بعد اسپتالوں میں ہائی الرٹ
Wed Apr 26 , 2023
کراچی/اسلام آ باد(پی پی آ ئی)منکی پاکس کے دوکیسز سامنے آنے کے بعد اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔سندھ حکومت نے منکی پاکس اقدامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق منکی پاکس کیلئے اسپتالوں میں الگ وارڈزبنائے جائینگے،منکی پاکس کی علامت کے لئے الگ آئسولیشن وارڈ رکھاجائے گا،سیکریٹری […]
