نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فورسز کے چھا پے

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد تلاشی مہم کے دوران درجنو ں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے سے کم از کم ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں، نوجوانوں کو قصبے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔دریں اثنا، بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموں خطے کے پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی ساتویں روز بھی جاری ہے۔دریں اثنا، بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے سری نگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بڈگام اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔