جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اپنی ناکامی کا سارہ ملبہ باجوہ پر ڈال نہیں بچ سکتے: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹو ئٹ میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے
کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامی کا سارہ ملبہ سابق آ ر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر ڈال بچ نہیں سکتے۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخا طب کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ 2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی، عالمی سازش باجوہ نے کی، توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی، ملک ریاض سے ہیرے، زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں،سی پی ای سی باجوہ کے کہنے پہ روکا،معیشت تباہ، آئی ایم ایف معاہ ہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی،’میر جعفر‘کو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی، بزدار اور پرویز الٰہی کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں،تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟۔