جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جاپان میں تعینات پاکستانی سفیر امتیاز احمدنے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹوکیو (پی پی آئی)جاپانی حکومت نے پاکستان کے سابق سفیر امتیاز احمد کو”آرڈر آف دی رائزنگ سن، گولڈ اینڈ سلور سٹار” ایوارڈتفویض کرنیکا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر امتیاز احمد کو یہ ایوارڈ پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوستی کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے اعتراف میں دیاجائے گا۔پی پی آئی کے مطابق امتیاز احمد نے 16 سال سے زائد عرصے تک جاپان میں چار مرتبہ بطور سفارت کار خدمات انجام دی ہیں،انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے جاپان میں سفیر تک تقریباً ہر عہدے پر کام کیا جبکہ جاپانی زبان، ثقافت اور تاریخ کا بھی وسیع علم حاصل کیا۔ یاد رہے کہ 11 مارچ 2011 کو مشرقی جاپان میں آنے والے زلزلے میں امتیاز احمد نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ آفت زدگان کے ساتھ ان کی موجودگی کو پاکستانی اور جاپانی میڈیا نے بہت سراہا تھا۔