جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عمران کے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا:شرجیل میمن

کرا چی(پی پی آ ئی) صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ڈکلیئرڈ شہنشاہ تو عمران خاں خود ہیں، تاریخی کرپشن کا حساب تو تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے جب تمہارے دور میں پولیس آتی تھی تو ہمارے لیڈر گرفتاریاں دیتے تھے، تمہاری اور پرویزالہیٰ کی طرح ڈرپوک بن کر بھاگ نہیں جاتے تھے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے ڈکلیئرڈ شہنشاہ تو عمران خود ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہارے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا، فرح گوگی اور عثمان بزدار کے ذریعے جو اربوں روپے بنی گالا میں جمع کیے گئے اس تاریخی کرپشن کا حساب تو تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔