شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمیں شدید ماحولیاتی واقعات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 مئی تک جاری بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے خدشے کا اظہار کیا کہ کھڑی فصلوں، حال ہی میں کاٹی گئی فصلوں اور نئی بوائی کو نقصان ہو سکتا ہے۔حکومت نے متعلقہ اداروں عوام اور کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی گلوبل انفارمیشن اینڈ ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دوچار 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ رواں سال جون میں ال نینو سمندری رجحان کی واپسی کی پیش گوئی، ہمارے مقامی پیشگوئیوں سے ملتی جلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 20 ممالک میں امریکہ، ترکی، ایران اور دیگر شامل ہیں۔ گذشتہ 2 سالوں میں ال نینو سمندری رجحان کی تیسری بار واپسی قابل تشویش ہے۔ ہم پہلے ہی گزشتہ سال کی بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے مرحلے میں ہیں۔ ہمیں شدید ماحولیاتی واقعات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔