پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کروڑوں روپے کرپشن کا کیس، چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مبینہ طور پر ساڑھے 12 کروڑ کی کرپشن کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔اینٹی کرپشن کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ساڑھے 12 کروڑ مبینہ کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی، بعد ازاں اینٹی کرپشن کورٹ لاہور کے جج علی رضا نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا جس میں اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت کنفرم کر دی اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ کسی ملزم کے بیان کی بنا پر ملزم کو سزا نہیں بنتی، عدم شواہد کی بنا پر ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔