گو جرانوالہ (پی پی آ ئی) سابق ویزر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آ ئی پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سورس رپورٹ پر اپنی مدعیت میں درج کیا ہے۔ایف آئی آر میں ترقیاتی اسکیم کے ٹھیکے کی مد میں پرویز الٰہی پر دو ارب روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔مقدمہ میں پہلے سے گرفتار ملزم سہیل اصغر چوہدری،ایکسین، ایس ڈی او ہائی وے گجرات سمیت دیگر شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ’10 ارب روپے کی لاگت سے گجرات پرانا جی ٹی روڈ کی تعمیر کی گئی جس کا ٹھیکہ حاجی طارق کی کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا۔مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دو ارب روپے لے کر ٹھیکہ دلوایا تھا۔