سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر، بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی این آئی اے کا ایک درجن سے زیادہ گھروں پر چھاپے

سری نگر (پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مقبوضہ وا دی کے مختلف علاقوں میں نام نہاد چھاپوں کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لے لی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق این آئی اے کی متعدد ٹیموں نے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر حریت رہنماؤں بشمول یاسمین راجہ اور آزادی کے حامی کارکنوں کے ایک درجن سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور سری نگر، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام بارہمولہ، جموں اور پونچھ کے اضلاع میں لوگو ں کو حراساں کیا۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تلاشی کارروائیوں کے دوران گھروں سے دستاویزات، ڈیجیٹل آلات، سم کارڈس اور ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز جیسے مختلف مواد کوقبضے میں لیا۔این آئی اے نے گزشتہ سال 21 جون کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعدد لوگوں کے خلاف فرضی مقدمات درج کیے تھے۔یاد رہے این آئی اے کے مسلسل چھاپے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد امن کی واپسی کے دعووں کی تردید کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بھارتی فوج، پولیس اور اس کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں اور جب سے بی جے پی-آر ایس ایس کی قیادت میں ہندوتوا حکومت کے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور 5 اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے میں جبر کئی گنا بڑھ گیا ہے۔