نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سٹاف لیول معاہدہ، آئی ایم ایف پاکستان کیلئے مزید بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا منتظر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ تاحال کوئی گرین سگنل سامنے نہیں آیا۔پاکستان کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر تاحال کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو اب بھی بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سعودی عرب اور یو اے ای کی تصدیق مل چکی، تاہم اب اسے مزید بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے، جس میں عالمی بینک کے 2 ارب اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے 90 کروڑ ڈالرز فراہمی کی توثیق شامل ہے۔دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔واضح رہے کہ سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کے سبب پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے، جب کہ سٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر تاحال 4.4 ارب ڈالر کی کم سطح پر برقرار ہیں۔