شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواجہ آصف ن لیگ اور شریف برادران کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں:پرویز الٰہی

گجرات(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نون لیگ اور شریف برادران کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں۔گجرات میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتا کہ ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کا گراونڈ رئیلٹی سے رابطہ نہیں ہوتا، وہ سمجھتے ہیں ہم مذاکرات بھی کریں گے اور ساتھ انتقامی کاروائیاں بھی، جو کچھ ہو رہا ہے میں اور میری قیادت سب سمجھ رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں نگران وزیر اعلی محسن نقوی سراسر جھوٹ کی بنیاد پر ہے، اب کوئی دیر نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے، سب کلئیر ہو جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف ن لیگ، نواز شریف اور شہباز شریف کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے اپنا اصل چہرہ دکھایا ہے کہ ہم یہ ہیں اور ہم ججز کو یہ سمجھتے ہیں، ہم چاہتے تھے یہ ایکسپوز ہوں۔مذاکرات کی کامیابی کے سوال پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ منافقوں کا ٹولہ ہے، یہ حکومت بھی کر رہے ہیں اور اپوزیشن بھی۔