خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: چینی وزیر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا کہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پاکستان کی بہترین مہمان نوازی کا مشکور ہوں۔چینی وزیر خا رجہ نے کہا کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملاقات کی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی۔چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے،پاکستان اور چین سدا بہار دوست ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو کو دورہ چین کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،شعبہ زراعت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،چین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کیا ہے،چینی وزیر خارجہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعدچین اور پاکستان میں براہ راست کمرشل فلائٹ شروع ہوگئی ہیں۔