پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی نے انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی،ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ ملک کے خلاف سازش، جھوٹ اور چوریوں پر عمران خان کو سزا ہو۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا، وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے۔ فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمہارا شر، زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کر رہی ہے، ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ اور فساد نہیں بلکہ روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے، ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو، تمہاری وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے، کبھی بھارت، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے ہو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہباز شریف کیا کر رہے ہیں تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی رکھی ہوئی ہے، ملک میں عدم برداشت پھیلانے والے کی وجہ سے آج پاکستان کے اندر جتھے قاتل بن گئے ہیں۔