پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (پی پی آئی)ملک بھر میں ممکنہ طور پرانتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنا لیا، اجلاس جون میں بلانے کی تجویز ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت نے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ای او بی آئی پنشن میں اضافہ،مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار کرنے نیز اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے، نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔ ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے پنشن میں اضافہ کی تجویز کو سراہتے ہوئے کم از کم پنشن 40ہزار روہے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو گزشرتہ3برس سے صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے مل رہی ہے۔