سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایتھوپیا ایئر لائنز کی پہلی پرواز کراچی آمد

کراچی (پی پی آ ئی) ایتھوپیا ایئر لائنز کی کراچی کیلئے پہلی براہ راست پرواز نے منگل کی صبح مقررہ وقت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پرواز کا استقبال کیا،صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، اور مرتضیٰ وہاب اور صنعتکارزبیرموتی والا،خالدتواب اوردیگرایئرپورٹ پرموجود تھے۔افریقا میں ایئر لائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے تین وزیر مملکت، اعلیٰ افسران اور سفارتکاروں سمیت 110 مسافر سوار تھے، مراد علی شاہ نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائیں،ایتھوپین سفیر نے فضائی رابطوں کی بحالی کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایتھوپین ایئرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا وسیلہ ہے، پروازوں سے سندھ اورایتھوپیامیں سرمایہ کاری،تجارت،سیاحت کوفروغ ملے گا۔وازوں کے شروع ہونے سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین معاشی تعلقات میں مزید استحکام کیلئے ایتھوپیا کی قومی ایرلائن کراچی سے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔