بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی اپنے مقصد کیلئے ریاستی اداروں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے عمران خانکو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ ایک ناکام اور نااہل شخص پھر سے سازشوں کی رتھ پر سوار ہو کر ملک پر مسلط ہونا چاہتا ہے۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے مقصد کے لیے ریاستی اداروں کے خلاف کھلم کھلا پراپیگنڈا اور الزام تراشی کر رہا ہے، اسے دوبارہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنا ہے، لیکن وہ کسی اور دنیا میں زندہ ہے، عوام کی تقدیر سے کھیلنے کا موقع اب نہیں ملنے والا۔عابد شیر علی نے کہا کہ کیوں نہ الزامات کی تفتیش کو توشہ خانہ، فنڈنگ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی، ٹیریان کیس، 2017 کی پانامہ سازش، 2018 میں انتخابی دھاندلی سمیت ان تمام چیزوں میں بھی کی جائے جن میں عمران نیازی ہر روز عدالتوں سے ضمانتیں مانگتا ہے؟ رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات بھی ہونی چاہیئں۔ کرونا فنڈ میں بے ضابطگیاں، ڈسکہ میں ڈاکے، گوگی گردی پر بھی تفتیش ہو۔ بنی گالہ کی غیر قانونی رہائش، براڈ شیٹ کیس، برطانیہ سے ریکور ہونے والی خطیر رقم کہاں گئی، اس کا حساب ہونا بھی ضروری ہے۔