نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پارلیمنٹ کا وقار پی ڈی ایم حکومت خود پامال کر رہی ہے: پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت غیر آئینی قانون سازی کر کے پارلیمنٹ کے وقار کا خاتمہ کر رہی ہے، توہین پارلیمنٹ کا واویلا کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا وقار پی ڈی ایم حکومت خود پامال کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کیخلاف ربڑ سٹیمپ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف اور ان کے وزرا پارلیمنٹ میں آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی نمائندہ حیثیت اور عزت الیکشن کرانے سے ہی بحال ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر 2 مرتبہ جان لیوا حملہ ہو چکا، ہمارا بھی فرض بنتا ہے عمران جو کہتے ہیں ان کا ساتھ دیں۔ نگران حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے مجرمانہ حد تک انحراف کیا۔ نگران حکومت 90 روز صرف مال بنانے میں لگی رہی ہے اور جاتے جاتے اپنی کرپشن کے نشانات مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔