جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقتدار کی جدا ئی نے عمران نیا زی کو پاگل کر دیا ہے:خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتدار کی جدا ئی نے عمران نیا زی کو پاگل کر دیا ہے،امریکہ سے لیکر جنرل فیصل نصیرمحسن نقوی شہباز شریف کوئی اس کے الزام سے محفوظ نہیں ہے،بعدمیں ترلے کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چوہدری پر ویزالٰہی جو پی ٹی آ ئی کا سی ایم تھا عمران خان کے بیان کی تردید کر رہا ہے،اس کا بیان ثبوت ہے کہ عمران خا ن نے خود کار وائینہ نہ کی،آج جن پہ الزام لگاتا ہے کل تک انکا میراثی تھا۔ایک اور ٹو ئٹ میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ عمران خان کو ایک کمرے میں بٹھایا تو اس نے اسکے پاؤ ں پکڑ لینے ہیں اور رو رو کے معافیاں ترلے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا،فرمائشی گرفتاریاں ہو تی تھیں لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ہوتی تھی۔ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لئے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔ نیب عدالتیں آلہ کار بن گئی۔ انشااللہ اب صرف قانون حرکت کرے گا۔ قانون کسی کے تابع نہیں۔