سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداروں پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر ِ اعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کل انڈیا میں خوشیاں منائی گئی ہیں کہ پاکستانی فوج پر حملے کیے گئے۔ایک پریس نفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے لیگی رہنماعطا تارڑ نے کہا کہ مظاہرین کے بی جے پی اور آر ایس اسی سے رابطے ہیں۔یہ پاکستانی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ سب کو شناخت کر لیا گیا ہے سب کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوں گے، کسی کو نوکری نہیں ملے گی، کسی کو ویزا نہیں ملے۔ کسی کو کیریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ان کے خلاف ایسی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کہ ان کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔