سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہنگامہ آرائی کیس، عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور(پی پی آئی) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراوکے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ذرا ئع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت پولیس نے عمر سرفراز چیمہ سمیت 12 ملزمان کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 11 ملزمان کے شناخت پریڈ کے لیے 7 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے حراست میں لیا تھا۔واضح رہے کہ ملزمان پر گلبرگ میں ٹاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔