لاہورمیں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور مرد قتل، دوہرے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

لاہور(پی پی آئی) لاہور کے علاقے اچھرہ میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور ایک مرد کو قتل کردیا گیا۔ وحدت کالونی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی دوہرے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق ملزمان شفقت اور بلال نے غیرت کے نام پر اْمِ کلثوم اور اس کے آشنا کو قتل کیا جبکہ مقتولہ اْمِ کلثوم ملزم بلال کی بہن اور شفقت کی بیوی تھی۔ ملزمان نے کمرہ بند کرکے دونوں کو قتل کیا جبکہ کلثوم کیساتھ قتل کیے جانیوالے مرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بند دروازے توڑ کر ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے پستول، گولیاں اور چھری برآمد کرلی۔ پولیس کی جانب سے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Next Post

کراچی اور ملتان کے درمیان چلنے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس یکم جون سے بحال

Fri May 12 , 2023
کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے یکم جون 2023سے کراچی سٹی اور ملتان کے درمیان چلنے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کو دوبارہ سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر غیر فعال ریل گاڑیوں کوبحال کیا جارہاہے۔