بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف کیساتھ مشاورت شروع

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور تین سالہ بجٹ سٹریٹیجی پیپر کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اور بجٹ بارے آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت شروع کردی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورت کا عمل آئندہ ہفے بھی جاری رہے گا، بجٹ سٹریٹیجی پیپر آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔آئندہ مالی سال کے وفا قی بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف3.5 فصد،مہنگائی کی شرح کا ہدف21 فیصد اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف8879 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال کے دوران حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں کو بنیاد بنا کر گروتھ کا ٹارگٹ طے ہوگا، دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔

Next Post

جی ایچ کیو حملے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت

Sun May 14 , 2023
راولپنڈی (پی پی آ ئی) جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے کے شرپسندوں کی شناخت ہو گئی جن میں خواتین بھی شامل ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی۔ ذرا ئع کے مطابق پْرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا […]