ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔حکام نے بتایا کہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اورگوجرنوالامیں کی گئیں، اور اس دوران سلمان، شیر زمان، ملک اسرار اور شیر خان نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، چاروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔حکام سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد،اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار 5 سے زائد افراد سے پوچھ کچھ بھی کی گئی۔