پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنرل عاصم منیر نے عمران خان کی کرپشن کا پردہ فاش کیا: شہباز شریف

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق عمران خان کا بیان بیمار ذہنیت کا عکاس ہے، قوم فوج کو کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بارے میں عمران نیازی کا بیان ان کی بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔ بطور ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل عاصم منیر نے نیازی کے کرپشن سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا اور اسی وجہ سے وہ پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے دہشت گردی کے واقعات کئے۔ حالیہ واقعات عمران خان کے ماسٹر مائنڈ کا اعتراف ہیں۔ قومی تنصیبات پر حملے ہماری سیاست میں تاقابل تصور ہیں۔ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔