ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ،ملزمان کی گرفتاری پر 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کرنے اور اہم سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر تک پہنچنے کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کردی، گرفتاری پر 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس لاہور اور عسکری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تصاویر پر مبنی اشتہار جاری کردیا، جس میں انہیں تلاش میں مدد کرنے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔اس سے قبل محکمہ داخلہ نے واقعے میں ملوث ملزمان کے نام اور شناخت بھی جاری کی تھی۔