سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کو ئٹہ،ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلوے ٹریک پردھماکا ہوا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا ہے جنہیں سبی منتقل کردیا گیا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔دوسری جانب پاک فوج نے شمالی بلوچستان میں تخریب کاروں کیخلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں تخریب کاروں کیخلاف گزشتہ روز سے جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 جوان اور ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔