سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کو فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتار خواتین کی نظربندی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے خواتین کی بازیابی کی درخواست پر محفوط فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے لبرٹی سے گرفتار پی ٹی آئی کی 17خواتین کی نظر بندی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تمام خواتین کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ یاسمین راشد کینسر کی مریض ہیں ان کے سانس کا بھی مسئلہ ہے، غیر قانونی طور پر نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے نظر بند کردیا۔، گرفتار صنم جاوید، علیشہ علی، قدسیہ اکبر سمیت 17 خواتین پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان خواتین کو نظر بند کردیا گیا۔