ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بنچ کا حکم واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اْنہیں گرفتار نہ کرنے کا سنگل بنچ کا حکم واپس لے لیا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے کچھ سوالات اٹھائے مگر چیف جسٹس نے فائنل لارجر بنچ کو بھجواتے وقت ان سوالات کا حوالہ نہیں دیا، اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں میں بھی اسی نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے، فریقین نے اس حوالے سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔