پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 3 دن کیلئے ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے استدعا مستردکرتے ہوئے 3 دن کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی،سپیشل جج سینٹر اعظم خان نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سماعت18 مئی تک ملتوی کردی۔