واشنگٹن(پی پی آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص آزادی اظہار کا حق حاصل ہونا چاہیے تاہم ایسا تشدد میں ملوث ہوتے ہوئے نہیں کرنا چاہیے، وہ تشدد جس سے سرکاری عمارتوں اور سرکاری ملازمین کو نقصان پہنچے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافی کی جانب سے پاکستان میں مظاہروں، تشدد اور سیاسی صورتحال پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ تشدد کے بغیر آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کسی ایک سیاسی جماعت یا رہنما پر کوئی مخصوص پوزیشن نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارا نظریہ ہے کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کسی بھی گرفتار فرد کے قوانین کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔