سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023منظور کر لیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور کر لیا ہے۔ رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ بل بہت اہم قانون سازی ہے، قائمہ کمیٹی رولز میں بھی ترمیم ہونی چاہیے، افسران ارکان پارلیمنٹ کے فون سننا گوارہ نہیں کرتے، پہلے توہین پارلیمان پر کوئی قانون نہیں تھا، اب ہمیں پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی بھی توہین قبول نہیں۔توہین پارلیمنٹ بل کے محرک رانا قاسم نون نے ایوان کو بتایا کہ توہین پارلیمان کا بل بہت اہم ہے، آئندہ کسی نے اس ہاؤس کی توہین کی تو وہ سزا کا مرتکب ہوگا، ہم 4 سال سے اس بل پر کام کر رہے تھے۔بل کے تحت ایوان کی توہین پر 6 ماہ قید اور 1 کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی جبکہ اس بل کے تحت پارلیمنٹ کی توہین پر کسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا۔24 رکنی پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے 50، 50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا، بل کنٹمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر سپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی جس کے بعد سپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔