سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ کا فریقین کو تحریری گزارشات جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیخلاف کیس میں فریقین کو تحریری گزارشات جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ میں شامل تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل واضح کریں کہ وہ کن ترامیم کو کن بنیادوں پر چیلنج کرتے ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے عمران خان اور وفاقی حکومت کو تحریری گزارشات جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔