اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایشیا کپ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش پاکستان میں کھیلنے پر رضامند

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مضبوط موقف کام کر گیا سری لنکا اور بنگلہ دیش پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ایشیا کپ رواں برس اگست، ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بھارت کے ایونٹ کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بھی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل میں ایونٹ کے لیے نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا کیا تھا جس کے مطابق پانچ ٹیمیں پہلے راؤنڈ کے مقابلے پاکستان میں کھیلیں گی جس کے بعد باقی تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کرائے جائیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کی دو بڑی کرکٹ پاورز سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ایشیا کپ کے مقابلے پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہیں اور دونوں کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو پہلے راؤنڈ کے میچز پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے نئے ماڈل اور دوٹوک اصولی موقف نے ایشین کرکٹ کونسل میں بھی کھلبلی مچا دی ہے اور اے سی سی جلد اندرونی اجلاس میں ممبران سے پی سی بی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات کرے گا۔