سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حج آپریشن 2023 کی تیاریاں مکمل،عازمین کی روانگی21 مئی سے متوقع

کراچی (پی پی آئی)قومی ایئر لائن نے حج آپریشن 2023 کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے اور ایئر بس 320 کے ذریعے حج آپریشن کرے گی، 315 خصوصی حج اور شیڈول کی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمین کو پہنچائے گی۔پی آئی اے حج آپریشن 21 مئی سے شروع کرے گی جو 22 جون تک جاری رہے گا،پی پی آئی کے مطابق حجاج کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک آپریشن جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 اکیس مئی کو کراچی سے مدینہ روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی کے 741 تین سو سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان، کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو روانہ کر دیا گیا۔