سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بدمعاشوں اور مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہو چکا ہے: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدمعاشوں اور مجرموں کا گروہ قوم پر حاوی ہو چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اخلاق و اقدار سے یکسر عاری بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بیروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ان حالات میں اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر توانائیاں ملک کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح کی واحد سیاسی جماعت کو جبر و فسطائیت سے کچلنے کی منصوبہ بندی پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کیخلاف آواز بلند کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔