سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ملتان(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کی پرتشدد سیاست اور عسکری اداروں پر حملوں کے بعد پنجاب سے بھی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا، جن میں ظہیر الدین، عون ڈوگر، عبدالحئی، ملک مجتبیٰ نیاز گشکوری، سجاد چھینہ اور قیصر مگسی شامل ہیں۔ملک امین اسلم نے بھی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی۔سابق رکن پنجاب اسمبلی قیصر مگسی نے کہا کہ ہم 8 سے 10 لوگ نہیں ہیں، ہم عوام کی ترجمانی کررہے ہیں، تمام ادارے ہمارا فخر ہیں، دشمن کو خوش ہونے کا موقع دیا گیا، پاکستان قائم و دائم رہے گا، چند لوگوں سے اس کا نقصان نہیں ہوسکتا، پاکستان ہے تو سیاست ہے، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، جنہوں نے یہ حرکت کی وہ انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے اور سزا بھی ملے گی۔اشرف رندھ نے کہا کہ اگر ہم اداروں کوآمنے سامنے کھڑا کریں گے تو انتشار ہوگا،نوجوانوں اور دوستوں سے کہوں گا کہ واقعات کی مذمت کریں، ہماری آمد کو سیاسی نہ بنائیں، ایسا کرنے سے تقسیم ہوگی،پارٹی یا ٹکٹ کے فیصلے بعد کے فیصلے ہیں، سب سے بڑا اثاثہ ہماری افواج ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ظہیر الدین علیزئی نے کہا کہ ہمارا اکٹھا ہونا ایک مقصد کیلئے ہے، ہم اس شر انگیزی کا حصہ نہیں ہوں گے۔