پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقلیتی رکن جے پرکاش کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کراچی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے 9 مئی واقعے پر مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بغیر کسی دباؤ کے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔جے پرکاش کا مزید کہنا ہے کہ دل پر پتھر رکھ کر پارٹی کو الوداع کہہ رہا ہوں، 8 مئی تک پارٹی چھوڑنے کا ارادہ نہیں تھا۔ پارٹی کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ان 13 مہینوں میں ہم نے پْرامن احتجاج کیے، ہمیں پْرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی بعد میں دیکھا کہ احتجاج فوجی تنصیبات تک چلا گیا، میں نہیں جانتا وہ لوگ کون تھے جنہوں نے یہ کیا، ان کو سزا ہونی چاہیے۔جے پرکاش نے کہا کہ بڑی پارٹی میں ہر ایک کی اپنی سوچ ہوتی ہے، ان شرپسندوں کو پکڑنا چاہیے جو ملوث ہیں اور اس معاملے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، صدر عارف علوی کی سربراہی میں سندھ میں کام کیا ہے، عارف علوی نے جو باتیں کیں اس پر عمل ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ جے پرکاش مخصوص نشست پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔