پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماڈل ٹاؤن کیطرح کا واقعہ زمان پارک میں بھی دہرایا جاسکتا ہے: فرخ حبیب کا دعویٰ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیطرح کا واقعہ زمان پارک میں بھی دہرایا جاسکتا ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فرخ حبیب نے ایک ویڈیوں شیئر کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ یہ وہ لوگ ہے جن کو لاہور میں 3ایم پو او تحت حراست میں لیا گیا تھا اور گزشتہ روز ڈی سی او لاہور نے اپنے احکامات واپس لیکر انکو کوٹ لکھپت جیل سے نکال کر مختلف مقدمات میں نامزد کرنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ انہی لوگوں کو پولیس زمان پارک لاکر برآمدگی کا جعلی ڈرامہ کروانا چاہتی ہے جو پولیس کا پرانہ طریقہ واردات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ماڈل ٹاؤن کیطرح کا واقعہ بھی زمان پارک میں دہرایا جاسکتا ہے،اس فاشسٹ رجیم سے کسی قسم کی کوئی بعید نہیں ہے۔