ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کے وجود پرحملہ تھا: خواجہ آصف

سیالکوٹ (پی پی آ ئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کوقانون کے مطابق ہینڈل کیا جائے گا ہم کسی کے بھی بنیادی حقوق نہیں چھین رہے قانون کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی کا حملہ پاکستان کے وجود اور سالمیت پر حملہ تھا، ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کے لیے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا، ایئر بیس پر حملہ پاکستان کے دشمن کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج، پولیس اور رینجرز کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اور اس وقت بھی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ نو مئی کے واقعات اس بات کی گواہی ہیں کہ حملہ کرنے والوں کی نیت اور مٹی کے ساتھ ان کے رشتے پراب سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے، جی ایچ کیو پر حملہ اور فوجی تنصیبات پر حملہ انڈیا کے مقاصد میں شامل ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ قانون کیمطابق بنیادی حقوق کی حفاظت کی جارہی ہے حملہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں قانون کااستعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔