ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کرے: اقوام متحدہ میں پاکستان کا مطالبہ

نیویارک(پی پی آئی)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مختص فنڈ قائم کرے کیونکہ اقوام متحدہ نے ایسی آفات پر عالمی ردعمل کو کمزور اور ناکافی قرار دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی خطرات عالمی ہیں اور یہ عالمی مقاصد اور عالمی کامیابی کی ضمانت دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمی اور علاقائی اقدامات کی مالی اعانت کے لیے عالمی آفات کے خطرے میں کمی کے ایک وقف فنڈ کی تجویز پیش کرتا ہے۔‘ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے سینڈائی فریم ورک کے اس اعلیٰ سطح کے وسط مدتی جائزے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ یہ فنڈ ’ماحولیاتی سے متعلق فنانسنگ ونڈوز سے الگ ہونا چاہیے۔‘