لاہور (پی پی آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔پی پی آئیکے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں پاک فوج اور دفاع پاکستان کو مضبوط کیا، پارٹی چھوڑنے والوں کی حیثیت خانہ بدوشوں سے زیادہ نہیں، انہیں عوام مسترد کر چکے۔ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور متحد رہے گی۔ عدالت کا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ جس وقت کنٹرول لائن پر ہمارے فوجی جوان بھارتی فائرنگ سے شہید ہو رہے تھے، نوازشریف بھارتی وزیراعظم مودی اور جندال کو بغیر ویزہ گھر بلا کر کھانا کھلا رہے تھے۔ عوام اور فوج کو لڑانے کا ایجنڈا نوازشریف اور مودی کا ہے۔ عمران خان نے مغربی دنیا میں پاک فوج کے تاثر کو بہتر انداز میں پیش کیا۔
Next Post
پاکستان میں ہر سال تقریباً ساڑھے3لاکھ اور دنیا میں 80 لاکھ افرادہلاک
Sat May 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں ہر سال تقریباً 337,500 افراد اور دنیا میں تقریباً 80 لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان میں روزانہ تقریباً 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں اور پاکستان میں صحت کی سہولیات پر سگریٹ نوشی سے […]
