سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچہ مورو میں آپریشن کامیاب، پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیاکچہ مورو میں آپریشن کامیاب، پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

رحیم یار خان(پی پی آ ئی) پنجاب پولیس کا کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 45ویں روز میں داخل ہوچکا ہے، پولیس نے کچہ مورو میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ مورو میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 3 نئی پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں جبکہ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں، ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا گیا ہے اور مزید پیش قدمی جاری ہے، ااپریشن میں اب تک 7 ڈاکو ہلاک، 31 گرفتار جبکہ 13 سرنڈر کر چکے ہیں، فورسز نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 9 مغوی بھی بازیاب کروائے ہیں۔