نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 31 مئی تک منظور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ سخت سکیورٹی حصار میں احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔عدالت نے ملزمہ کے وکیل کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ کو نیب کی طرف سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا تھا۔عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے 31 مئی تک درخواست ضمانت منظور کر لی اور نیب کو نوٹس جاری کر کے 31 مئی تک جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی اور انھیں 23 مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔