ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماشیریں مزاری کو رہائی کے بعد ایک بار پھر حراست میں لے لیاگیا

گجرات (پی پی آ ئی)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد ایک بار پھر حراست میں لے لیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں کی عدالت میں پیش کیاگیا، شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گجرات پولیس نے حراست میں لیاتھا،پی ٹی آئی رہنما کی11 مئی کو درج ہونے والے مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی، ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ شیریں مزاری نے10 مئی کو پاکستان مخالف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایاتھا۔وکیل شیریں مزاری نے کہاکہ پولیس کی جانب سے عائد الزامات بے بنیاد ہیں، شیریں مزاری نے کسی مظاہرے میں شرکت نہیں کی، پولیس کے مظاہرے میں شرکت کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کو مقدمے سے خارج کردیا،رہائی کے بعد شیریں مزاری کو پھرحراست میں لے لیاگیا۔