ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی کا رجحان رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی پر اختتام ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 99 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔دوسری جا نب امریکی کرنسی کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی قدر میں 0.21 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جا نب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 59 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی قدر میں 0.21 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی بڑھتی مانگ کے علاوہ ملک میں سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال نے روپے کو درپیش چیلنجز کو مزید بڑھا دیا ہے۔