کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چودھری وجاہت کے تحریک انصاف چھوڑنے پر شفقت محمود کا اظہار لاعلمی

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ دو قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں ایک وہ جن کو ہم نے ٹکٹ نہیں دیا، دوسرے وہ جو پریشر برداشت نہیں کر رہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شاید کوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پر اختلاف رکھتے ہوں۔چودھری وجاہت حسین کے پارٹی چھوڑنے پر شفقت محمود نے لاعلمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران بہت زیادہ ہے، اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کا حل صرف انتخابات ہیں، پاکستان تحریک انصاف الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔