ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت کا ایک ارب 30کروڑ روپے کے اشتہارات کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

پشاور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف حکومت کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، اشتہارات کی مد میں خیبر پختونخوا کے خزانے کو مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ذرا ئع کے مطابق معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا، محکمہ اطلاعات کی طرف سے ایف آئی اے کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق تحریک انصاف حکومت اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مد میں خزانے کو ایک ارب 30کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔مراسلے کے مطابق مبینہ کرپشن میں بینک منیجر، پرائیویٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسر ملوث پائے گئے جبکہ اشتہارات کی رقم کی غیر متعلقہ افراد کو ادائیگی کی گئی۔مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ ڈائریکٹر سے جب ریکارڈ طلب کیا گیا تو اس نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا۔